Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • لیبیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 2000 سے زائد افراد جاں بحق

مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد نے کہا کہ درنا شہر سیلاب سے تباہ ہوگیا ہے۔ دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لیبیا کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، افریقی ملک لیبیا میں تباہ کن طوفان اور سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق مراکش کے درنا شہر کے بالائی علاقوں میں بنائے گئے ڈیم کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
ملک کے مشرقی ساحلی شہروں میں سیلاب کے باعث دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
مشرقی لیبیا کی فوج کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ درنا شہر میں سیلاب کی وجہ سے 2000 سے زائد افراد جاں بحق اور 5000 سے 6000 لاپتہ ہیں۔
مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد نے کہا کہ درنا شہر سیلاب سے تباہ ہو گیا ہے۔
بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل کی زد میں آنے کے بعد ساحلی شہر درنا کو ڈیزاسٹر زون قرار دے دیا گیا ہے۔
مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر صحت عثمان عبدالجلیل نے پیر کو ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کیا۔ جلیل نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سمندری طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ لیبیا کے حکام نے عالمی امدادی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس