صیہونی ریاست کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی: فلسطینی مرکزی آپریشن روم کا اعلان
فلسطینی مزاحمتوں گروہوں کے مرکزی آپریشن روم نے اعلان کیا ہے کہ ان کے حملوں سے 18سال پہلے صیہونی، غزہ سے فرار کرنے پر مجبور ہوگئے تھے اور ان کی نابودی تک یہ حملے جاری رہیں گے
سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مرکزی آپریشن روم نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کے حملوں کے نتیجے میں بزدل صیہونی 18 سال پہلے غزہ کو چھوڑ کر فرار کر گئے تھے اور ان کی نابودی تک یہ حملے مزاحمتی فورسز کی جانب سے جاری رہیں گے۔
یہ بیان غزہ سے صیہونی فوجیوں کی شکست کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن سے فلسطین کے ہر نقطے اور مقام اور خصوصاً قدس شریف اور مغربی کنارے میں مزاحمت ہو رہی ہے جو اس صیہونی ریاست کے خاتمے اور نابودی تک جاری رہے گی۔
فلسطینیوں کے مرکزی آپریشن روم نے مزید اپنے بیان میں غزہ میں ہونے والی رکن الشدید 4 فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی مشق مزاحمت کی تاریخ میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔