Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان شدید جنگ جاری

سوڈانی ذرائع کے مطابق دارالحکومت خرطوم اور مختلف دیگر علاقوں میں متحارب فریقوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خرطوم میں عینی شاہدوں نے فوجی ہیڈکوارٹر کے اطراف میں گھمسان کی جنگ ہونے کی خبر دی ہے۔ اس جنگ میں دونوں طرف سے مختلف قسم کے بھاری ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں۔

سوڈانی ریپڈ فورس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے سوڈانی فوج کے ایک مگ جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔ سوڈانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقتدار غیر فوجی حکومت کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مقابل فریق فوجی اہلکار، اس راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی بنا پر جمہوری طریقہ خطرے سے دوچار ہو گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی اثنا میں دارالحکومت خرطوم کے فوجی ہیڈکوارٹر کے اطراف میں دھماکے ہونے اور ان علاقوں سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ٹیگس