Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ڈرون حملے کا خوف، کویت کا سعودی سرحد سے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں مبینہ طور پر یمنی ڈرون حملے میں بحرینی فوجیوں کی ہلاکت کے چند روز بعد، یمن کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ کویت جنوبی سعودی عرب سے اپنی افواج واپس بلا رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر کویتی کارکنوں نے جنوبی سعودی عرب سے ملکی افواج کے انخلاء کی خبر دی ہے جنہیں یمن مخالف اتحاد کے طور پر سعودی سرحدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

بوابۃ الیمن ویب سائٹ نے یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اعظم معین کی حکومت کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویتی فوجیوں نے سعودی عرب اور یمن کی سرحدوں سے پسپائی اختیارکر لی ہے۔

اس ہفتے، بحرین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یمن کے ساتھ سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں ملک کی مسلح افواج کے دو اہلکار جن میں سے ایک اعلیٰ افسر بھی شامل تھا، ہلاک ہو گئے۔ منامہ نے یمن کی عوام تحریک انصار اللہ پر اپنی فورسز پر ڈرون حملے کا الزام لگایا ہے۔

گزشتہ روز اس مبینہ حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور اس طرح بحرین میں مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔

مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے کویتی افواج کا انخلاء، جو کہ 2015 سے اس ملک کے اتحاد میں شامل تھے، سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں ان پر ممکنہ حملے کے خدشے کی وجہ سے ہے۔

ٹیگس