Oct ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • عالم اسلام کو مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کے تعلق سے اپنے فرائض پرعمل کرنا چاہیے: سید حسن نصراللہ

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلم امہ فلسطینی عوام اور قبلہ اول مسجد الاقصی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے، صیہونیوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کو قبلہ اول مسجد الاقصی کے تعلق سے امت اسلامیہ کی آواز کو سننا چاہیے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المنار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شب میلاد پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اپنے خطاب میں مسلمین عالم سے کہا ہے کہ قبلہ اول مسجد الاقصی اور فداکار فلسطینی قوم کے تعلق  سے اپنے فرائض پر عمل کریں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جو ملک بھی صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کا راستہ اختیار کرے اس کی مذمت ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کا مطلب، فلسطین کو چھوڑ دینا اور دشمن کو مضبوط کرنا ہے جو ہرگز قابل تحمل نہیں ہے۔
سید حسن نصراللہ نے پاکستان میں عید میلادالنبی (ص) کے جشن کے موقع پر برادران اہلسنت کی مساجد میں تکفیریوں کی جانب سے ہونے والے دہشت گردانہ خودکش دھماکوں کی مذمت کی۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ آج کچھ لوگ ہم جنس پرستی اور حیوانیت کی ترویج کرکے انسان کو پستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

ٹیگس