Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، 2 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ فلسطینی مجاہدین نے بھی دستی بموں کا استعمال اور پتھراؤ کر کے صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا اور نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔

غرب اردن کے شہر نابلس کے علاقے برقعہ میں صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی جوان زخمی بھی ہو گیا جبکہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کی بنا پر کئی فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔

دریں اثنا صیہونی فوج نے نابلس میں حوارہ کے علاقے میں فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس