Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran

افغانستان میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 425 ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کے رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 425 ہوگئی ہے۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں 2 روز قبل 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران کے جنوبی خراسان کی ہلال احمر سوسائٹی کے مینجنگ ڈائرکٹر نے افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارکنوں کو بھیجے جانے کی اطلاع دی تھی- محمد علی کاوسی نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمال مغرب میں آنے والے زلزلے کے بعد خیر خواہی، بھائی چارے اور ہمسائیگی کی بنیاد پر ہلال احمرسوسائٹی کی پندرہ افراد پر مشتمل ایک ٹیم، مکمل سازوسامان کے ساتھ زلزلہ زدہ علاقوں میں روانہ کی گئی ہے۔

 

ٹیگس