عرین الاسود: صیہونیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل
Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
فلسطین کے مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے سبھی فلسطینیوں سے صیہونی حکومت کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کے مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے ایک بیان میں تمام فلسطینیوں سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف میدان جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔فلسطین کے اس مزاحمتی گروہ نے طوفان الاقصی آپریشن کی بھرپور حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عرین الاسود گروہ، تمام فلسطینی گروہوں کے شانہ بشانہ صیہونیت مخالف آپریشن میں شامل ہے۔
اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی بحری بیڑے سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے اور یہ جنگ صرف غزہ کی جنگ نہیں ہے بلکہ تمام فلسطینیوں کی جنگ ہے۔