Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • انٹونیو گوترش: غزہ کا محاصرہ سخت کئے جانے کی مخالفت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے فیصلے پر منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انٹونیو گوترش نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کو غذائی اشیا اور بنیادی ضروریات کی چیزوں سے محروم کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ کی انسان دوستانہ امداد جاری رہنے کا خواہاں ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے غزہ کا مکمل فوجی محاصرہ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لئے پانی، بجلی اور ایندھن کی سپلائی بند کر دینی چاہیے۔
صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے لئے پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر دفتر نے کہا ہے کہ غزہ پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں اس علاقے کے ایک لاکھ تئیس ہزار پانچ سو اڑتیس سے زائد لوگ اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ٹیگس