طوفان الاقصی آپریشن: صیہونی فوج کی بمباری سے حزب اللہ لبنان کے 5 نوجوان شہید
صیہونی فوج کی لبنان کےسرحدی علاقے میں بمباری سے حزب اللہ لبنان کے 5 نوجوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ جوابی کارروائی میں کئی صیہونی مارے گئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے جواب میں حزب اللہ نے راکٹوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے صیہونی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے ایک درجن سے زیادہ راکٹ مقبوضہ الجلیل اور جبل الشیخ پر فائر کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ایک دن پہلے حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور حملے کے جواب میں اس کے ایک ریڈار اسٹیشن اور انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ہفتے کے دن صیہونی فوج کے خلاف طوفان الاقصی کے نام سے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں حماس نے صیہونی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے اب تک 1100 سے زائد صیہونی مارے گئے ہیں۔ حماس نے یہ حملے صیہونیوں کی جانب سے بڑھتے مظالم اور مسجد الاقصی کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف انجام دیئے ہیں۔