فلسطین کی حمایت میں مہاتما گاندھی کا واضح بیان
Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
آج کل میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہمنا مہاتما گاندھی کا ایک پرانا بیان شائع اور نشر ہو رہا ہے۔
مہاتما گاندھی کا بیان انگریزی میں ہے، ہم یہاں پر اس کا اردو ترجمہ پیش کر رہے ہیں۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا:
"فلسطین اسی طرح عربوں کا ہے جس طرح انگلستان انگریزوں کا ہے یا فرانس فرانسیسیوں کا۔ یہودیوں کو عربوں پر مسلط کرنا غلط اور غیر انسانی ہے، یقیناً قابل فخر عربوں کو کم کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہو گا تاکہ فلسطین کو جزوی یا مکمل طور پر یہودیوں کو ان کا قومی گھر قرار دیا جا سکے۔"