Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • اگرامریکہ صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے جنگ میں شریک ہوا تواسے سخت شکست ہوگی: ہادی العامری

ہادی العامری نے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت کی کارروائی صیہونی حکومت کے وحشی پن کے خلاف ردعمل ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے الفتح پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ یورپ والوں نے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کی بنا پر صیہونیوں کے جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

العہد ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہادی العامری نے اس بات کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم صیہونیوں کے ساتھ جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت کریں گے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت نے جو کچھ کیا ہے وہ صیہونی حکومت کے وحشی پن کے خلاف ردعمل ہے۔

ہادی العامری نے مزید کہا کہ جنگ کا دائرہ پھیلانے کی ہر کوشش کی ذمےداری امریکہ پر عائد ہوگی اور سات ہزار فلسطینیوں کا شہید اور زخمی ہونا بھی واشنگٹن کی غیرمحدود حمایت کا نتیجہ ہے۔

ہادی العامری نےخبردارکیا کہ اگر امریکہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے مقابلے اور صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے جنگ میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا تو اسے سخت شکست ہوگی۔

ٹیگس