Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہدائے فلسطین کی تعداد میں اضافہ

غزہ میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اس شہر کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دو ہزار چھ سو ستر اور زخمیوں کی تعداد نو ہزار چھ سو بتائی ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کی غاصب حکومت کے لڑاکا طیاروں اور توپخانے کے حملے بدستور جاری ہیں۔ جعلی صیہونی حکومت کہ جو مقبوضہ علاقوں میں اب تک مزاحمتی طاقت کی کاروائیاں روکنے میں ناکام رہی ہے اور فلسطینی مزاحمت کی کارروائیوں سے بوکھلائی ہوئی ہے، فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔
اس دوران صیہونی حکومت نے اتوار کی رات کو اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار چار سو پہنچ گئی ہے۔
صیہونی حکومت کے ترجمان ریچرڈ ھخت نے اسی طرح قیدیوں کی تعداد ایک سو پچپن بتائی ہے۔ در ایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے بھی اتوار کی رات کو مزاحمت کے جاری حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہے ہيں۔

ٹیگس