Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran

لبنانی ذرائع نے شبعا اور کفرشوبا میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی سرحد کے قریب کریات شمونہ، کفار یووال، مرجلوت، معیان باروخ، الغجر، کفار گلعادی اور تل حاوی میں، خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الجلیل میں دس سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی شبعا میں ہاردوف میں فوجی ٹھکانوں پر لبنان سے میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی ہے۔
المیادین ٹی وی کے رپورٹر نے بھی رویسات العلم اور کفر شوبا کی پہاڑیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر کئی میزائل فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے۔
صیہونی ذرائع نے بھی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس بارے میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی مجاہدین نے جل العلام اور زرعیت کے فوجی ٹھکانوں اور راس الناقورہ میں بحریہ کے صیہونی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کی تحریک مزاحمت کے سپاہیوں نے المنارہ کے جنوب میں الطحیات میں صیہونی ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا ہے جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس