فلسطینی مزاحمتی محاذ نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دے دیا
اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت میں عالمی ادارے اپنا موثر ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کا فلسطینی مزاحمتی محاذ نے دندان شکن جواب دیا ہے۔
فلسطینی مزاحمت نے بئرالسبع اور مفتاحیم علاقوں پر میزائل اور راکٹ برسائے ہيں- القسام بریگيڈ نے بھی مقبوضہ سرزمین میں واقع عسقلان کے علاقے پر بھی میزائل داغے ہیں
طولکرم بٹالین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہر طولکرم میں صیہونی فوجیوں کو اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ۔ اس بٹالین کی یہ کارروائی الاقصی آپریشن کے تحت انجام پائی۔ فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح شہر نابلس سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی کے دوران انھیں اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھکر چار ہزار سات سو اکتالیس ہو گئی ہے جن میں ایک ہزار آٹھ سو تہتر بچے، ایک ہزار تئیس عورتیں اور ایک سو ستاسی سن رسیدہ افراد شامل ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت میں اب تک چودہ ہزار دو سو پینتالیس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔