طوفان الاقصی آپریشن سےخوفزدہ صیہونی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے
طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ مختلف نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نفسیاتی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بہت زیادہ تعداد میں نیورولوجسٹ اور ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے ڈاکٹروں کے جنگی علاقوں میں خدمات سر انجام نہ دینے اور پناہ گاہوں میں ان کے چھپ جانے کے بحران کا سامنا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار چار سو صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چالیس کی حالت نازک ہے۔
دریں اثناء صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ پٹی کے ساتھ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کو روزانہ تین سو سے چار سو ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔