Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran

عراق اور شام میں مقامی ذرائع نے، غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کےجواب میں شام کے شہر الحسکہ کے مضافات میں واقع امریکی فوجی اڈے ( QASRC) پر پہلی بار ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق اور شام کے مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
عراق کے مقامی ذرا‏ئع نے رپورٹ دی ہے کہ کم از کم ایک دھماکے کی آواز اس فوجی اڈے میں سنی گئی لیکن اس سے متعلق تفصیلات ابھی تک موصول نہيں ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران، غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں مزاحمتی فورسیز کی جانب سے کیا جانے والا اکیسواں حملہ ہے۔
درایں اثنا عراق کے اسلامی مزاحمتی محاذ نے اتوار کو مغربی حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر اس گروہ کے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔
گذشتہ دنوں میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد مرتبہ راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا گيا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے غزہ کے خلاف غاصب اسرائیل کے سفاکانہ اور جارحانہ حملوں اور ان حملوں کی امریکہ کی جانب سے حمایت کئے جانے پر، امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گروہ علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

ٹیگس