Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • عراقی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ کو مایوس کردیا

عراقی وزیراعظم نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے حملے پر بغداد کی مخالفت پر تاکید کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت اور اسی طرح غزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے حملے پر بغداد کی مخالفت پر تاکید کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے عراقی عوام کے شدید احتجاج کے درمیان عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی غرض سے اتوار کے روز بغداد کا مختصر دورہ کیا۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بلنکن سے ملاقات میں فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت اورغزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے حملے پر بغداد کی مخالفت پر تاکید کی اور فوری طور پر جنگ بندی اورغزہ میں انسانی المیہ روکنے کے لئے مختلف گذرگاہوں کو کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں غزہ کی المناک صورتحال پر تبادلہ بھی کیا گیا۔اس ملاقات میں غزہ کے لئے غذائی اشیا، پینے کا صاف پانی، دوائیں اور طبی وسائل اور بنیادی ضروریات کا سارا سامان فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ غزہ کے بے گناہ عوام کی مشکلات حل کئے جانے کی کوششیں انجام پاسکیں۔

عراقی وزیراعظم نے اسی طرح غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسپتالوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کا ذمہ دارعالمی برادری کو قرار دیا اور غزہ کے عام شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس