Nov ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • جنوبی غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، چودہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

جنوبی غزہ کے علاقے رفح پرصیہونی حکومت کے حملے میں چودہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے اس حملے میں آنروا سے متعلق اسکول پر حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسی طرح صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے رفح کے مرکز میں ایک تجارتی مرکز کےقریب واقع عزام کے گھر پر حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں قدس ہسپتال اور کمال عدوان ہسپتال کے اطراف میں صیہونی حکومت کی بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے کہ جن کی ابھی صحیح تعداد معلوم نہيں ہوسکی ہے۔
صیہونیوں نے شمالی غزہ میں واقع جبالیہ پر حملے میں ایک مسجد کو بھی شہید کر دیا۔
اسی دوران غزہ کے العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر احمد مہنا نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اس طبی مرکز کے اسی فیصد مریض بچے اور خواتین ہیں۔
مہنا نے کہا کہ ہمارے پاس ہسپتال میں ساٹھ مریض ہیں، جن میں سے کچھ کی جسمانی حالت تشویشناک ہے جبکہ بعض دیگر مریضوں اور زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہسپتال کا کام جاری رکھنے کےلئے ناممکن کو ممکن بنا رہے ہيں، لیکن ہسپتال میں ایندھن ختم ہونے کے بعد ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
مہنا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حملوں کی بندوقوں سے نکلی ہوئی گولیاں ہسپتال کے صحن تک پہنچ گئیں۔
آخر میں غزہ کے العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہسپتال میں اسٹریٹجک اور لاجسٹک سامان اور آلات ختم ہونے کے قریب ہیں۔
غزہ میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بھی کہا کہ ہسپتال کے مکمل طور پر بند ہونے کے لئے ہمارے پاس صرف چوبیس گھنٹے کا سامان ہے۔

ٹیگس