Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • 24 گھنٹے میں 144 فلسطینی بچے شہید

غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 144 فسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 144 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کے بیان کے مطابق پیر اور منگل کے درمیان 24 گھنٹے میں 133 فلسطینی بچے شہید ہوئے تھے لیکن اس کے بعد کے 24 گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کی افواج کی بربریت میں 144 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اب تک 4104 فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس