Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے میزائل حملے میں غاصب اسرائیل کا فوجی اڈا تباہ

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل داغ کر اسے تباہ کردیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج بدھ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ استقامتی تحریک حزب اللہ نے ایک ایمبولینس پر صیہونی حکومت کی بربریت کے جواب میں "دوویو" فوجی اڈے کے قریب قدس کی غاصب حکومت کے ایک فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور بعض دیگر زخمی ہوگئے البتہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے اپنے صرف دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اس دوران غاصب اسرائیلی حکومت کے توپ خانے سے یارون کے اطراف میں وحشیانہ بمباری کی گئی۔  

اس سے پہلے بھی حزب اللہ لبنان کے جاں بازوں نے شومیرا فوجی مرکز کے اطراف کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

 

ٹیگس