Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کے ترجمان: مزاحمتی فورسز نے صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگيڈ نے کہا ہےکہ اس نے صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے اور قدس کی غاصب حکومت میں مزاحمت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی جرات نہیں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اس بریگيڈ کے کمانڈو دستے دشمن کے مد مقابل آگئے ہيں اور انہیں شدید ضربیں پہنچا رہے ہيں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ اسنائپر فورسز صیہونی دشمن کی افواج کو نشانہ بنانے اور جارحیت پسندوں کو توپ خانے سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک ہم صہیونی دشمن کی ایک سو چھتیس بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر چکے ہیں۔
عزالدین القسام بٹالین کے ترجمان نے کہا کہ واحد واضح اور ممکنہ طریقہ یہ ہے کہ قیدیوں کا جامع یا مرحلہ وار تبادلہ کیا جائے۔
بعض خبری ذرائع کے اندازوں کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران تقریباً تین سو صیہونیوں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے غزہ پر کسی بھی زمینی حملے سے قبل اپنے بچوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس