Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • عراقی اسپیکر کو برطرف کردیا گیا

عراق کی وفاقی عدالت نے محمد الحلبوسی کو پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے سے برطرف کر دیا۔  

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی وفاقی عدالت نے عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن الدیلمی کی جانب سے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمے کی سماعت کی جس میں دعوی کیا گيا تھا کہ الحلبوسی نے ایک ایسی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ کیا کہ جس کے سربراہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو تھے جبکہ اس کمپنی کا ایک اہم مقصد بغداد تل ابیب تعلقات کی بحالی تھا۔

عراقی عدالت نے کہا ہے کہ تحقیقاتی جائزے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ چودہ نومبر سے مصطفی حمود الدیلمی کو الحلبوسی کی برطرفی کے بعد ان کی جگہ پارلمینٹ کا اسپیکر بنا دیا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے جسے سب کو ماننا پڑے گا۔ الحلبوسی نے اپنے خلاف عدالت کے اس فیصلے کو عجیب فیصلہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس