صہیونی فوج نے فلسطینی پارلیمنٹ کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا (ویڈیو)
Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
رپورٹوں بتایا گيا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے مغرب میں واقع فلسطینی قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوجی پیر کے روز غزہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ارد گرد کے علاقوں میں شدید فضائی حملے اور شدید بمباری کرنے کے بعد ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ اس علاقے میں داخل ہوگئے تھے جہاں فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کی عمارت واقع ہے۔
صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوکر اس کی تصاویر بھی جاری کیں تھیں اور اسے اپنی بہت بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا تھا لیکن فلسطینی مجاہدین کے جوابی حملوں میں کے نتیجے میں وہ تادیر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے اور بدھ کی شام اپنے جنگی جرائم میں اضافہ کرتے ہوئے فلسطینی پارلیمنٹ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اڑا دیا۔