Nov ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا

غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کردیا ہے اور متعدد اسرائیلی ٹھکانوں کو راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے آج (جمعہ) شام ایک بیان میں لبنان کی سرحدی حدود کے قریب غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے کئی ٹھکانوں اور فوجی ساز و سامان پر حملے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب صیہونی حکومت کی فوج کی ایک تکنیکی ٹکڑی کو "المنارہ" کالونی میں نشانہ بنایا۔ اس حملے میں غاصب صیہونی فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ایک اسرائیلی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم بعض اسرائیلی ذرائع نے اس حملے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 

ٹیگس