Nov ۲۰, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • 24 گھنٹے کے دوران 300 مظلوم فلسطینی بچے شہید

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت میں 300 مظلوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے صرف 24 گھنٹے میں 300 مظلوم اور معصوم فلسطینی بچوں کو شہید کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے آج پیر کو تازہ اعداد و شمار کا اعلان کیا اور کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 300 فلسطینی بچوں کی شہادت کے بعد غزہ پٹی پر غاصب اور ظالم اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 5 ہزار 500 ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ مظلوم بچے غزہ پٹی کے اسکولوں اور ہسپتالوں پر غاصب فوج کی شدید بمباری اور فلسطینی پناہ گزینوں پر غاصب فوج کے ہوائی حملوں کے دوران شہید ہونے والے غیر فوجی افراد کے ساتھ شہید ہوئے ہیں۔

ٹیگس