Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کی خبروں کے دوران غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

ایسی حالت میں کہ کل رات صبح ہوتے ہوتے کسی بھی وقت فائر بندی کا اعلان کئے جانے کی امید بڑھتی جا رہی تھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے وسطی، شمالی اور جنوبی غزہ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہو گئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کو علی الصبح وسطی، شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ میں رفح کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوگئی۔ غزہ پٹی کے شہر رفح میں بھی صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس میں کم سے کم تین فلسطینی شہید ہوگئے جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب النصیرات کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ سے چھے شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غرب اردن میں حملہ کرکے کم سے کم چار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے صیہونی فوج نے غرب اردن میں یہ حملہ ڈرون طیاروں سے کیا ہے۔

ٹیگس