Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • قطر: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے نفاذ  کا اعلان جلد ہوگا

قطر کی وزارت خارجہ نے بدھ کو علی الصبح صیہونی حکومت اور فلسطین کی تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے اور چار روزہ جنگ بندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر بندی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کے آغاز کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ انسان دوستانہ بنیادوں پر چار روزہ جنگ بندی کے نفاذ کے وقت کا آئندہ چوبیس گھنٹے میں اعلان کر دیا جائے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر اور امریکہ کی مشترکہ ثالثی کا عمل کامیاب رہا ہے اور انسان دوستانہ بنیادوں پر فائر بندی کا سمجھوتہ طے پایا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی پر عمل درآمد کے ساتھ ہی انسان دوستانہ امدادی قافلے غزہ کے مختلف علاقوں میں داخل ہوجائیں گے اور ایندھن سمیت ضرورت کی تمام اشیا فراہم کی جائیں گی۔

ٹیگس