Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ، فلسطینیوں کی حمایت میں امریکیوں پر 66 بار ہوئے حملے

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہمارے اڈوں پر 66 بار حملے ہوئے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: پینٹاگون کی نائب ترجمان نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر مزاحمتی تنظیموں کے حملوں کے نتیجے میں اپنے ملک کے 62 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ 17 اکتوبر سے عراق اور شام میں اس کے فوجی اڈوں پر 66 بار حملے کیے گئے۔

سبرینا سنگھ نے منگل کی شام پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر مزاحمتی تنظیموں کے حملوں کے نتیجے میں اس کے 62 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ منگل کی صبح عین الاسد بیس پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے حملے کے جواب میں، ایک امریکی AC-130 طیارے نے اس کارروائی میں شامل افراد پر حملہ کیا۔

منگل کی دوپہر کو عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں درجنوں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

عراقی مزاحمتی تحریک امریکہ کو فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کا اصل ذمہ دار سمجھتی ہے۔

ٹیگس