Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بیروت میں فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات اور فلسطین کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس ملاقات میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کی تازہ ترین صورت حال، عن قریب ہونے والی جنگ بندی، ممکنہ جنگ بندی کو قائم رکھنے کی راہوں اور فلسطین کے مظلوم عوام کی امداد پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اس سے پہلے بدھ کی شام بیروت پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا  کہ اس میں شک نہیں کہ غزہ اور فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی چھے ہفتے کی دلیرانہ استقامت نے ثابت کردیا کہ زمانہ اسرائیلی حکومت کے حق ميں نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی چھے ہفتے کی استقامت نے ثابت کردیا کہ عالمی رائے عامہ کے نزدیک اصلی ہارنے والے امریکہ اور صیہونی حکومت ہیں۔ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ غزہ اور فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک استقامت کے رہنماؤں سے سنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مکمل حقوق اور حتمی نتیجہ حاصل ہونے تک غاصبوں سے مقابلہ جاری اور استقامتی محاذ کے سپاہیوں کی انگلیاں ٹریگر پر رہیں گی۔

ٹیگس