غزہ تک صحافیوں کی رسائی سے کیوں فکر مند ہے امریکہ؟
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ، جنگ بندی کے بعد غزہ تک صحافیوں کی رسائی کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی میڈیا نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن جنگ بندی معاہدے کے غیر ارادی نتائج کے بارے میں فکر مند ہے جس میں غزہ تک صحافیوں کی زیادہ رسائی اور وہاں کی صورتحال پر رپورٹنگ شامل ہے۔
فارس نیوز کے مطابق پولیٹیکو نے امریکی حکومت کے اہلکاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واشنگٹن غزہ میں تل ابیب کی بے عزتی اور اس کے سیاہ کارناموں کے برملا ہونے کے بارے میں محتاط ہے۔
امریکی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے اس میڈیا کو بتایا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ جنگ میں وقفہ طویل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے گا۔
الجزیرہ نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت میں جنگ بندی معاہدے کے غیر ارادی نتائج کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ اس جنگ بندی سے صحافیوں کو غزہ تک وسیع تر رسائی اور وہاں ہونے والی مزید تباہی پر روشنی ڈالنے اور رائے عامہ کا رخ اسرائیل کی طرف موڑنے کا موقع فراہم ہوگا۔