Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق میں غاصب امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر حملہ

عراق کے شمال اور مغرب میں واقع غاصب امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین نیوز چینل کے مطابق جمعرات کو عراق کے شمال میں اربیل ہوائی اڈے میں اور مغرب میں واقع غاصب امریکیوں کے غیر قانونی فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔  

اس سے پہلے اسپتنک خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اس فوجی اڈے کو، جو دیر الزور میں کونیکو آئل فیلڈ میں واقع ہے، چار راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اتوار کی صبح مقامی میڈیا نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر پے درپے حملوں کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ کونیکو میں امریکی بیس پر کئی راکٹ فائر کیے گئے۔

غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے عراقی مزاحمتی مجاہدین نے متعدد بار مغربی عراق میں عین الاسد اور شمالی عراق میں حریر کو نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس