Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • حماس کے صف اول کے کمانڈر صحیح و سالم ہیں: خالد مشعل

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے تحریک استقامت کی صورت حال کو بہتر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن اپنے مقاصد کے حصول میں ناتواں رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ جنگ طولانی نہیں ہو گی تاہم حماس نے ہر طرح کی صورت حال کے لئے خود کو آمادہ کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی انسانی صورت حال دردناک ہے تاہم استقامت کی راہ تبدیل نہیں ہو گی۔

خالد مشعل نے تحریک مزاحمت کے بعض مجاہدین کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے صف اول کے کمانڈر صحیح و سالم ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت صیہونی دشمن کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انھوں نے عارضی جنگ بندی کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شروع سے ہی عام شہریوں کو رہا کرنے کے لئے تیار تھے تاہم صیہونی حکومت کے مق‍ابلے ميں پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی۔

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ حماس کے طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دیں۔

ٹیگس