غزہ پرصیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں کتنے صحافی شہید ہوئے؟
Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں چھیاسٹھ صحافی اور نامہ نگار بھی شہید ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نامہ نگاروں اور صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے ہفتے کو شہید ہونے والے فلسطینی نامہ نگاروں اور صحافیوں کے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں چھیاسٹھ صحافی اور نامہ نگار بھی شہید ہوئے ہیں ۔
اس سنڈیکیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے چھیاسٹھ صحافی اور نامہ نگاروں میں چھے خواتین نامہ نگار شامل ہیں جو غزہ میں شہید ہوئی ہیں۔امل زہد آخری ایسی خاتون نامہ نگار ہیں جو جمعے کو علی الصبح اور فائر بندی کے نفاذ سے پہلے غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی جارحیت میں شہید ہوئیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے گھرانے کے کئی افراد بھی شہید ہوئے۔