اسرائیلی فوج میں شدید بحران، 2 فوجی کمانڈر برطرف
غزہ میں دو صیہونی فوجی افسروں کو برطرف کئے جانے پر صیہونی فوجیوں نے احتجاج کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے صیہونی برّی فوج میں پائے جانے والے بحران کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ میں دو صیہونی فوجی افسروں کو برطرف کئے جانے پر اس علاقے میں تعینات ایک فوجی بٹالین کی نصف تعداد فوجیوں نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس اخبار کے مطابق صیہونی فوجی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اس صیہونی فوجی بٹالین کے فوجیوں نے علاقے سے پسپائی بھی اختیار کرلی ہے۔ جس کے بعد صیہونی حکومت نے دو فوجی کمانڈروں کو برطرف کر دیا جس سے صیہونی فوج میں بحران پیدا ہو گیا اور غزہ میں صیہونی فوجی بٹالین کے نصف سے زائد فوجیوں نے فوجی خدمات پیش کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے باوجود صیہونی فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان فوجیوں کی جگہ بھرنے کے لئے دیگر فوجی یونٹوں سے کام لیا جا رہا ہے۔