جنگ بندی میں توسیع پر حماس کیوں کر رہا ہے اصرار؟
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ہم جنگ بندی میں مزید 4 دن کی توسیع کے لیے تیار ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اے ایف پی نے حماس کے قریبی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ مزاحمتی تنظیم جنگ بندی کو مزید 4 دن تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے ایف پی نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قریبی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تنظیم جنگ بندی میں مزید 4 دن کی توسیع کے لیے تیار ہے۔
اس ذریعے نے مزید کہا کہ حماس نے فریق ثالث اور مذاکرات کاروں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے میں مزید 4 دن کی توسیع کرنا چاہتی ہے۔
اس دوران یہ تنظیم، دوسری تنظیموں کے پاس قید صیہونی قیدیوں کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس نے ابھی تک اس مسئلے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔