Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی حمایت، شام سے اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیل کی تشویش بڑھی

شام سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کی طرف میزائل داغے گئے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شام سے ایک میزائل مقبوضہ علاقوں کی جانب داغا گیا اور وہ مقبوضہ جولان کے ایک علاقے میں جاکر گرا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نے اتوار کی صبح ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی سرزمین سے مقبوضہ علاقوں کی طرف ایک میزائل داغا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جولان کے علاقے میں گرا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈینئل ہگاری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے جہاں سے میزائل حملہ ہوا تھا اس جگہ کو توپ خانے کے حملے کا نشانہ بنایا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت تک کسی تنظیم یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات لبنان سے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے اور اس حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ دنوں اور عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد لبنان کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر کئی بار حملے کیے گئے ہیں۔

ٹیگس