Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • حماس: غزہ کو صہیونیوں کا قبرستان بنادیں گے

تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں امریکی رویہ علاقے میں کشیدگی اور صورت حال کے دھماکہ خیز ہونے کا باعث بنا ہے، کہا ہے کہ غزہ ہمیشہ جارحوں اور غاصبوں کا قبرستان رہا ہے اور رہے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسامہ حمدان نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن نے غزہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس کے باشندوں کے خلاف حملوں اور جرائم میں شدت پیدا کر دی ہے لیکن بالآخر اسے شکست ہی ہوگی۔ حماس کے سینئر رکن نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن 50 دن کی جنگ کے بعد جو کچھ حاصل نہیں کر سکا وہ جنگ طول پکڑنے کے بعد بھی حاصل نہیں کرسکے گا کہا کہ القسام اور استقامت دشمن کی جارحیت کا جواب دینے اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لئے غاصب صیہونی فوجیوں اور افسروں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔
حماس کے اس رہنما نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی طرف سے جرائم اور قتل و غارت گری کا تسلسل استقامتی مجاہدین کے مقابلے میں اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اسرائیلی غاصبوں کے خلاف استقامت کے تمام طریقوں میں شدت پیدا کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ غاصب حکومت ہی تھی جس نے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بمباری شروع کی۔

ٹیگس