Dec ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حملےکا مقصد، غزہ کے باشندوں کو مصر کے جزیرۂ سینا منتقل کرنا ہے

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے سے صیہونی حکومت کا مقصد غزہ کے باشندوں کو وہاں سے دربدر کرکے مصر کے جزیرۂ سینا منتقل کرنا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رہنما اور اس ملک کی پارلیمنٹ کے نما‏ئندے جرمی کوربین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عارضی جنگ بندی ختم ہوگئی ہے اور ایک بار پھر سے حملے شروع ہوگئے ہيں اور عام شہری مارے جا رہے ہيں۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اس نمائندے نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے دوبارہ شروع کئے جانے کو انتہائی خوفناک قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے بند ہونے چاہئے-

کوربین نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد، غزہ کے تمام باشندوں کو رفح گذرگاہ سے مصرکے جزیرۂ سینا منتقل کرنا ہے - انہوں نے کہاکہ یہ جنگ اسرائیل کی توسیع پسندی ہے کہ جو فلسطینی عوام کے نقصان میں ختم ہوگی-ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات سے آنکھیں بند کرلی ہیں-

کوربین نے غزہ کی جنگ کے تعلق سے برطانوی حکومت اور لیبر پارٹی کے مواقف پر تنقید کی اور اسے غلط قرار دیا-انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اور لیبر پارٹی نے جنگ بندی کی مخالفت کی ہے اور صرف یہی کہنے پر اکتفا کیا ہے کہ بمباری میں وقفہ ہونا چاہئے- یہ وقفہ کس چیز کے لئے ؟ شہیدوں کو دفن کرنے، کچھ لوگوں کو کھانا دینے اور زندوں کی مدد کرنے اور پھر انہیں قتل کردینے کے لئے۔ یہ ایک خوفناک صورتحال ہے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے فلسطینی مزاحمت کے خلاف لندن کے معاندانہ موقف کو دہرانے اور صیہونی حکومت کے اپنے دفاع کے مبینہ حق کی حمایت کرنے کے بعد کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی ناکامی بہت زیادہ مایوس کن ہے۔

 

ٹیگس