Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ہمیں فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں سے بچایا جائے: صیہونی باشندوں کی سپریم کورٹ سے اپیل

تل ابیب کے صیہونی باشندوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرکے، فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں سے اپنی جانوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تل ابیب کے جنوب میں رہنے والے صہیونیوں نے داخلی محاذ اور تل ابیب بلدیہ کے خلاف صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے انہیں فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہےکہ صیہونی فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں، اپنے نو فوجی افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح جنوبی مقبوضہ علاقے میں اپنی ایک فوجی گاڑی الٹ جانے کے نتیجے میں تین افسروں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے- اس درمیان عبری زبان کے اخبار یدیعوت احارونوت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان سے متصل مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد کے باشندوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ پناہ گزینوں کی مانند چھوٹے کمروں اور کرائے کے مکانوں میں نامعلوم مدت کے لئے زندگی گذار رہے ہیں۔

ٹیگس