Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • مصر نے اسرائیل کو جنگ کی دھمکی دے دی، فلسطینیوں کی منتقلی ناقابل قبول ہے

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اب بھی غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو جزیرہ سینا منتقل کرنے کے خلاف ہے اور اسرائیل کو اس بارے میں خبردار کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خبر رساں ویب سائٹ Axios نے جو کہ اسرائیلی حکام کے قریب ہے، امریکی اور صیہونی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فلسطینیوں کو غزہ سے جزیرہ نما سینا منتقل کیا تو وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دے گا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ اور مصر کے جزیرہ نما سیناء کے لیے اسرائیل کے منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو مصر کے جزیرہ نما سینا منتقل کرنے کا مقصد ملک کو اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کی طرف دھکیلنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور حالات ممکنہ طور پر کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں ۔

مصر کے صحرائے سینا میں بعض قبائل نے قاہرہ حکومت کو رفح پاس کھولنے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی تو مسلح کارروائی کی جائے گی۔

امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے یہ بھی لکھا ہے کہ فرانس، جرمنی اور انگلینڈ اس موقف کے خلاف ہیں کیونکہ مصر نے فلسطینیوں کو عارضی طور پر بھی جزیرہ نما سینا منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس