جنوبی لبنان میں یونیفل فورسز کے اڈے پر صیہونی فوج کا حملہ
پریس ذرائع نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس یونیفل کے ہیڈکوارٹر پر صیہونی حکومت کے حملے کی خبردی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے جنوبی لبنان میں واقع آبل القمحعلاقے کے نزدیک اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس یونیفل کے ہیڈکوارٹر پر گولہ باری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل صیہونی فوج کے ترجمان نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی خبر دی تھی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت نے صیہونی فوج کے پانچ اڈوں اور ایک ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ حزب اللہ لبنان نے جمعے کو بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے چھے اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے تھے۔ حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو بھی لبنان کی سرحد کے قریب واقع صیہونی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔