صیہونی فوجی چھاؤنی حزب اللہ کے نشانے پر
Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
صیہونی ذرائع نے فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملے کا اعتراف کیا ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے جوانوں نے جل العلام اور مقبوضہ شبعا فارمز نیز کفرشوبا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔ صیہونی ذرائع نے حزب اللہ کے حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبعا فارمز میں فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں صیہونی جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے۔