Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری

فلسطین کے مجاہدین میدان جنگ میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور صیہونی فوج نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی دہشتگردوں نے شہر جنین کے اسپتال کے صحن میں لوگوں پر فائرنگ کی ہے - ان فوجیوں نے جنین کے اسپتالوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہےکہ غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں کی بمباری اور توپخانے کے حملے جاری ہیں اور خبر رساں اداروں کے مطابق پناہ گاہوں میں فلسطینی پناہ گزينوں کی حالت ابتر ہے- صیہونی حکومت کے توپخانے نے بھی گذشتہ دنوں کی مانند مرکزی غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے-

المیادین چینل نے بھی غزہ میں جارح صیہونی فوج کے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی خبردی ہے- اس چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہداء کی تعداد اٹھارہ ہزار پانچ سو سے زیادہ ہوگئی ہے- المیادین کے نامہ نگار نے غزہ میں کہا ہے کہ ان حملوں میں زخمیوں کی تعداد بھی پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے- الجزیرہ چینل نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی غاصبوں کے توسط سے شمالی غزہ کا محاصرہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ غزہ میں جبالیا کیمپ کے باشندے اس کیمپ کے بازار کو فلسطینی شہداء کے جنازوں کی تدفین کے لئے اجتماعی قبر میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہيں

ٹیگس