Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ جنگ نے غاصب اسرائیلی حکومت کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم اور استقامت غزہ میں صیہونی فوج کے خلاف بدستور ڈٹی ہوئی ہے اور بے مثال استقامت و ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ استقامت اور القسام بریگیڈ کے جاں بازوں کی شجاعت نے غاصب صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کردیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ذہنوں میں تمام آلام و مصائب  رہیں گے اور وہ ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے نیز ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینی عوام ہر جگہ ہمیشہ صیہونی غاصب دشمن کے نشانے پر رہے ہیں اور رہیں گے، کہا کہ ہم غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سمیت تمام گروپوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے موقف کو سراہتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نےغزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیر مقدم کیا  جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

 

ٹیگس