Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • 7 اکتوبر کے جرائم میں کیا حماس ملوث ہے، فرانسیسی اخبار کا اہم انکشاف

فرانسیسی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب منسوب کئے جانے والے جرائم، رونما ہی نہيں ہوئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ایک فرانسیسی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس تنظیم کی جانب منسوب کئے گئے 7 اکتوبر کے جرائم رونما ہی نہیں ہوئے۔

فارس ایجنسی کے مطابق فرانس کے ایک معروف اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس سے منسوب بہت سے ہولناک جرائم جن میں بچوں کا سر قلم کرنا بھی شامل ہے، در اصل رونما ہی نہیں ہوئے۔

لبریشن اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ حماس کے دہشت گردانہ حملے کے دو ماہ بعد، تقریباً حتمی ہونے والے جائزے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بعض مبینہ خوفناک کارروائیاں جو کبھی کبھی بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ جاتی تھیں، انجام ہی نہیں پائیں۔

اس فرانسیسی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ ان تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حماس نے کسی بچے کا سر قلم نہيں کیا، کسی بچے کو آگ کی بھٹی میں نہیں پھینکا اور کسی بچے کے ہاتھ پیٹھ کے پیچھے نہیں باندھے۔

یہ تحقیق ایسے وقت میں جاری ہوئی ہے کہ جب 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے چند روز بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کی جانب سے بچوں کے سر قلم کیے جانے کی تصاویر دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس کے باوجود، وائٹ ہاؤس کے حکام اور حتیٰ اسرائیلی حکام نے بائیڈن کے ان بیانات سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسی تصاویر نہیں دیکھیں۔

ٹیگس