Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی فوج کا اعتراف، اب تک ہمارے 445 فوجی ہلاک

غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہمارے 445 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور 648 دیگر فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج اور استقامتی مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں ایک اور فوجی مارا گیا ہے۔

اس طرح غاصب اسرائیلی فوج کے اعتراف کے مطابق 7 اکتوبر (2023) کو شروع ہونے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 445 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 120 سے زیادہ فوجی غزہ میں زمینی جنگ کے دوران مارے گئے ہیں۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں غزہ کی زمینی لڑائی میں 36 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ بنابریں، غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کی مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 648 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 146 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

ٹیگس