Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی: صیہونی حکومت کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرديں گے

جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ آخرکار دشمن جنگ بندی تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد الہندی نے جمعرات کو فلسطین الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ کا کنٹرول استقامت کے ہاتھوں میں ہے اور اس چیز نے دشمن کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ غزہ اور فلسطین کا مستقبل میدان جنگ میں ہارا ہوا دشمن طے نہيں کرے گا کہا کہ استقامت اس جنگ سے بھی سرخ رو باہر نکلے گی اور غاصبوں کو ایک اور شکست سے دوچار کرے گی۔ الہندی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی فوج کا غزہ میں باقی رہنا ایک مشکل آپشن ہے جس کی اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور اسرائیل غرب اردن میں انجام پانے والے اقدامات اور جرائم کے ذریعے اپنی آبرو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے جو غزہ میں خاک میں مل گئی ہے۔ محمد الہندی کے بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہيں کہ تحریک حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس بٹالین کے مجاہدین نے گذشتہ بہتر گھٹنوں کے دوران مختلف محاذوں پر چہھتر صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ صیہونی حکومت کی فوج نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک چارسو پینتالیس صیہونی فوجی ہلاک جبکہ چھے سو اڑتالیس زخمی ہوچکے ہيں۔

ٹیگس