Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلیوں کی 4 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا

غزہ کی پٹی میں زمینی جنگ کے مختلف محاذوں پر فلسطینی مجاہدین اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی 4 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کی رپورٹ ملی ہے۔  

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے 60 کیلیبر مارٹروں سے بیت لاہیہ کے نزدیک صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے صیہونی حکومت کی چار فوجی گاڑیوں کو بھی مارٹر اور بموں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

ادھر المیادین چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ استقامتی جاں باز تمام محاذوں پر شدید جنگ کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

 

ٹیگس