Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صیہونی دشمن کی اکتالیس بکتربند گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحزیک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اسی طرح پچیس صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور دسیوں دیگر کو زخمی کئے جانے کی خبر دی ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ تل ابیب اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے کریات شمونا کو صیہونی جارحیت کے جواب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیل کے انتیس فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے صیہونی فوج کی جانب سے اپنے جانی نقصان کو پوشیدہ رکھے جانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے تاکہ مقبوضہ فلسطین میں اندرونی طور پر نتن یاہو حکومت کو احتجاج و مخالفت کا زیادہ سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ اس جنگ میں صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ زخمی صیہونی فوجیوں کی تعداد کا بھی، وہی اعلان کیا جاتا رہا ہے کہ جس کا اسپتال سے اعلان کیا جاتا ہے جبکہ حقیقی تعداد اور صیہونی اسپتال کی جانب سے اعلان کی جانے والے تعداد میں ہمیشہ بڑا فرق رہا ہے۔

ٹیگس